پرانے جوتے کی آپ بیتی

 پرانے جوتے کی آپ بیتی

میں ایک پرانا جوتا ہوں۔ اب میری حالت دگر گوں ہے مگر ایک ایسا دور بھی تھا کہ جب میں ایک خوبصورت اور پر کشش جوتا تھااور میرا شمار قیمتی ترین جوتوں میں ہوتا تھا ۔ میرے انگ انگ میں زندگی کا جوش تھا ۔ آج میرا یہ حال دیکھ کر سوچ بھی نہ سکتے ہوں گئےکہ مجھ پر کبھی جوانی بھی آئی ہو گی۔ یقین کیجیے جب میں جوان تھا تو لوگ مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور مجھے پہننے کی خواہش رکھتے تھے ۔ مگر میرے اچھے دن گنتی کے نکلے ' ظاہر ہے کہ 

"ہر کمالے ' راز والے" 

پہلے تو میں ایک نہایت خوب صورت ' حسین و جمیل ' خوش رنگ اور جوان اونٹ کی کھال کا حصہ تھا ۔ جس سے مالک نے بے حساب نفع کمایا تھا ۔ وہ اس کو جہاں بار برداری کے لیے استعمال کرتا تھا ویاں اس پر سیر سپاٹے بھی کرتا تھا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اونٹ اپنی جوانی اور حسن و زینت کھو بیٹھا ۔ اس پر بڑھاپا آ گیا ۔ وہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن کر رہ گیا اور اس کی حسین و جمیل کھال ہڈیوں سے چمٹ کر رہ گئی ۔ اس مالک کی بے وفائی اور ناقدری دیکھیے کہ جو اونٹ کبھی اس کی آنکھوں کا تارہ تھا اب وہ بڑھاپے کی وجہ سے اس کی نفرت و بے زاری کا شکار بن کر رہ گیا۔

کیا قہر ہے یارو جسے آ جائے بڑھاپا                      اور عیش جوانی کے تیئں کھائے بڑھاپا

عشرت کو ملا خاک میں ' غم لائے بڑھاپا                    ہر کام کو ہر بات کو تر سائے بڑھاپا

اس نفرت کا یہ نتیجہ نکلا کہ مالک نے اسکو ایک قصاب کے ہاتھوں اونے پونے داموں بیچ دیا ۔ قصاب اونٹ کو اپنے ساتھ لایا اور اسے ذبح کر ڈالاجب اس نے گوشت سے کھال کو الگ کیا اور اس پر نمک لگایا تو میری تکلیف ناقابل برداشت تھی۔ اس کے بعد قصاب نے مجھے ایک چمڑے کے کارخانے کے مالک کے ہاتھوں بیچ دیا ویاں مختلف مصالحوں سے مجھے صاف کیا گیا اور اب میں ایک نہایت خوبصورت چمڑے کی شکل اختیار کر چکا تھا ۔ اس کے بعد چند روز مجھے گودام میں موجود دوسری کھالوں کے ساتھ رکھا گیا ' بعد ازاں مجھے فیکٹری کے لیے بر آمد کر دیا گیا ۔ فیکٹری والوں نے میرے حسن کی تعریف کی اور مجھے چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ دیا۔

اگلے مرحلے میں میرے اوپر پر کشش ڈیزائن چھاپے گئے اور جب مجھ پر سجاوٹ کا کام مکمل ہو گیا تو پہلے سے تیار کیے گئے تلووں پر جوڑ دیا گیا ۔ اب میں ایک خوبصورت مردانہ جوتے کا روپ اختیار کر چکا تھا ۔ اس کے بعد مجھے اور میرے ساتھی جوتوں کو دیدہ زیب ڈبوں میں بند کیا گیا اور مجھے دکان پر بیچ دیا گیا دکان دار نے مجھے شیشے والی الماری میں جگہ دی ' جہاں مجھ پر مختلف رنگوں کے برقی قمقموں (بلب) کی روشنی پر رہی تھی۔اس دکان پر کہیں گاہک آئے اور مجھے نکلوا کر پہن کر دیکھتے ' لیکن قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے میں واپس رکھ دیا جاتا ۔ ایک دن ایک خوش پوش نوجوان اپنی شادی کے لیے شاپنگ کرتے ہوئے اس دکان میں آپہنچا ' اس کو میں بے حد پسند آیا ۔ نوجوان نے دکان دار کو منھ مانگے دام دیے اور اپنے گھر لے گیا ۔

چند دنوں بعد نوجوان کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی اور میں اس دلہے کے پاوں کی زینت بن گیا ۔ اب ہر کوئی دلہے کے ساتھ ساتھ میری بھی تعریف کرتا تھا اور میں خوشی سے باغ باغ ہوا جا رہا تھا ۔ جب وہ اپنی دلہن کے ساتھ دعوتوں پر اور سیر سپاٹے وغیرہ کے لیے جاتا تو مجھے ہی پہن کر جاتا۔ یہ دور میری زندگی کا سنہری اور ناقابل فراموش دور تھا۔ میری خوب حفاظت ہوا کرتی تھی۔ میرے اوپر طرح طرح کی پالش کی جاتی ' جس سے میں اور پر کشش دکھائی  دیتا ۔ مگر افسوس کہ میرے پر سکون اور مسرت انگیز لمحات بہت جلد ختم ہو گئے ۔

اب ایک نئے دور کا آغاز ہوا جو میرے لیے تکلیف کا باعث بنا ۔ پرانے ہونے کی وجہ سے مالک نے مجھے اپنے نوکر کے حوالے کر دیا ۔ اس نے حفاظت نہ کی اور مجھے کام کاج کے دوران بھی پہنے رکھا ۔ چناچہ جب میں بالکل پہننے کے قابل نہ رہا تو اس ظالم نے مجھے گھر سے باہر پھینک دیا۔ اب جب بھی مجھے اپنی زندگی کا سنہری دور یاد آتا ہے تو بے اختیار میری آنکھوں سے آنسوں رواں ہو جاتے ہیں اور میرا دل پکار اٹھتا ہے کہ

  یاد ماضی عذاب ہے یارب                         چھین لے مجھ سے حافظہ میرا


Comments

Post a Comment

Popular Posts

اچھی صحت کے راز اچھی صحت کے بارے میں میں آج آپکو کچھ ٹیپس بتاتا ہوں جو آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں 01.رات کو جلدی سونا. 02.رات کو سونے سے پہلے ایسا لباس استعمال کرنا جو آپکی نیند میں خلل نہ ڈالے مثال کے طور پر اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ایسا ڈریس استعمال کرتے ہیں جس سے رات کو انکی نیند میں خلل آتا ہے سکون کی نیند سو نہیں سکتے اسیطرح رات کو سونے سے پہلے کوئی چیز نہ کھائیں اس سے مراد سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کوئی چیز کھائیں جو سونے تک آپ کے جسم پے بوجھ نہ رہے بلکہ سونے کے ٹائم تک آپ اسے ڈائی جیسٹ کر لیں 03.سونے سے پہلے پانی کا استعمال کم کرنا تا کہ رات کو سوتے ہوئے آپکی نیند میں خلل نہ آئے کیوں کہ اچھی صحت کا راز اچھی نیند ہے نیند پوری نہ ہو یا بندہ سوتے وقت اگر آرام دہ اپنے آپکو محسوس نہ کرے تو صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے صبح جلدی اٹھنا صحت کے لیے بہت اچھا ہے کیوں کہ صبح کی تازہ ہوا انسان کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس بات کا باخوبی آپکو پتا ہونا چاہیے پریشانیوں کو اپنے سے دور رکھنا انسان کے بس میں ہے کہ وہ اپنے آپکو کیسے مینج کرتا ہے اگر تو ہر وقت انسان غصے میں رہے تو بھی اسکی صحت پے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر حالات سے بندہ تنگ یو تو اسے چاہیے کے اپنے حالات کو درست کرنے کے لیے ایس جگہ کا انتخاب کرے جہاں اسے ذہنی اور جسمانی سکون ہو کیوں کہ یہ صحت پہ ڈائریکٹ اثر ڈالتا ہے اچھی غذائیں استعمال کرنا سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا کوشش کر کے قدرتی اجزا کو زیادہ ترجیع دینا صاف پانی کا استعمال کرنا تازہ ہوا کے اندر اپنے آپکو زیادہ لے کے جانا آلودگی والے ماحول سے اپنے آپکو بچانا یہ ساری چیزیں اچھی صحت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں