دنیا میں ہماری کامیابی کیسے ممکن ہے ہمارا ویژن کیسا ہونا چاہیے

ویژن

آپ کا ویژن چند الفاظ پر مشتمل ہونا چاہیے جو آپ کی کمپنی کے بہترین مستقبل کی عکاسی کرتا ہو۔ آپ کا ویژن حوصلہ بڑھانے والا ، ایک مخصوص مدت میں مکمل ہونے والا ہونا چاہیے۔ اب اپنا ویژن تحریر کریں، آپ نیچے دی گئی مثالوں سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔

 دنیا کی واحد فضائی سروس جو آپ کو گھر جیسا آرام دہ ماحول فراہم کرے ۔ ( ڈیلٹا ائیر لائن )

 دنیا کی واحد غذائی کمپنی جو غذائیت سے بھر پور غذا دنیا کے تمام ممالک کو فراہم کرتی ہے۔ (میز )

 ہم عزت و وقار کے ساتھ اپنے کرم فرماؤں کو دنیا کی لذیذ ترین باربی کیو پاکیزہ ماحول میں فراہم کرتے ہیں۔ (جیک بار بی کیو )

اپنی ویژن اسٹیٹمنٹ لکھتے وقت نیچے دیے گئے چار بنیادی سوالات کا جواب دیں۔

 اپنے ادارے کو کتنا اونچا اور بڑا دیکھنا چاہتے ہیں۔

کون سی اہم اور بنیادی خدمات / مصنوعات فراہم کرنا چاہتے ہیں؟

 کسی قسم کی مارکیٹ یا کسٹر کو اپنی مصنوعات فروخت کریں گے؟

کاروبار کی ترقی کے کتنے فیصد امکانات دیکھ رہےہیں؟

جب آپ مندرجہ بالا چار سوالات کا جواب دے دیں تو اب اپنی ویژن اسٹیٹمنٹ کو با مزید بہتر بنائیں ۔ اسے زیادہ سے زیادہ با حوصلہ اور پر کشش بنا ئیں ۔ یاد رکھیں اچھا ویژن ہمیشہ قابل عمل اور قابل پیمائش ہوتا ہے۔

مشن

مشن کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے کسٹمرز کی زندگیوں میں کیا بہتری لا سکتے ہیں۔ یہ ایک بہت واضح سٹیٹمنٹ ہونی چاہیے کہ آپ کا اداراہ کیوں قائم ہوا۔ اس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں ۔

دنیا کی تمام معلومات کو منظم کرتا اور عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید بنانا ہے۔ (گوگل)

 زندگی بھر قائم رہنے والی یادوں کو تخلیق کرنا۔ (کروز ہوئی ڈے)

گھر سے دور رہنے والے لوگوں کو ایسا محسوس کروانا کہ وہ اپنے دوستوں کے درمیان ہیں اور بہت اہم ہیں۔    ( میریٹ )

اپنی مشن سٹیٹمنٹ کا پہلا ڈرافٹ تیار کریں اور اس پر غور کریں کہ آیا یہ آپ کی کمپنی کی اقدار کے مطابق ہے ۔ اگر ضروری ہو تو آپ اس میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔

اقدار

اقدار آپ کے طرز عمل اور معیارات کو طے کرتی ہیں۔ یہ طے کرتی ہیں کہ آپ کے ٹیم ممبرز ایک دوسرے کے ساتھ اور کسٹمرز کے ساتھ کیسا سلوک کریں گے ۔ اقدار ہمیشہ آپ کی کمپنی کی کارکردگی اور نتائج کو متاثر کرتی ہیں۔ آپ اپنی کمپنی کی اقدار طےکرنے کے لئے نیچے دی گئی مثالوں سے مدد لے سکتے ہیں۔

جواہد ہی

عزم

تخلیق

عزت

جذبہ

 ایمانداری

ٹیم ورک

ذمہ داری

 مثبت سوچ

خیال رکھنا

وارن بفٹ ، جو کہ ایک کاروباری کمپنی کے سابقہ سی ای او ہیں، کہتے ہیں : میں لوگوں کو ملازمت پر رکھتے وقت ان تین چیزوں کو ترجیح دیتا ہوں کہ ان میں ایمانداری، ذہانت اور توانائی کا لیول کتنا ہے۔ اگر کسی میں پہلی چیز نہ پائی جائے (ایمانداری ) تو سمجھیں کہ دوسری دو چیزیں آپ کی ہلاکت کا باعث بنیں گی ۔

مقاصد

اس لحاظ سے آپ کے مقاصد کی تین طریقوں سے پیمائش جا سکتی ہے

آپ کے کسٹمر کے لحاظ سے پیمائش کی جائے۔

 آپ کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کے حساب سے پیمائش کیا جائے۔

آپ کی کمپنی کے اثاثہ جات کی مدد سے پیمائش کی جائے۔


اپنے مقاصد کا تعین کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں

 آپ کیا کیا کرنا چاہتے ہیں؟

 آپ نے اپنی کار کردگی کی پیمائش کیسے کرنی ہے؟

اپنی کار کردگی کی پیمائش کے بعد آپ کا اگلا ہدف کیا ہوگا ؟

مقاصد کا چارٹ

 آپ نے اپنے ادارے کے کس شعبے کی کارکردگی کی پیمائش کرنی ہے؟

 کیسے پیائش کرنی ہے؟

اس میں آپ کے صارفین کی کتنی بھلائی ہوگی؟

پراڈکٹس کے سروے کا کیا طریقہ ہو گا ؟

اس ضمن میں جیک ویلچ ، جنرل الیکٹرک کے سابق سی ای او کا کہنا ہے : ” مقصد کے حصول کے لئے سب سے پہلے جانچنے کی بات یہ ہے کہ آپ کے صارفین آپ کی پراڈکٹس سے کتنے مطمئن ہیں اور کیا آپ کے ادارے یا کمپنی میں پیسے کی گردش ٹھیک ہو رہی ہے۔

********

Comments

Popular Posts

اچھی صحت کے راز اچھی صحت کے بارے میں میں آج آپکو کچھ ٹیپس بتاتا ہوں جو آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں 01.رات کو جلدی سونا. 02.رات کو سونے سے پہلے ایسا لباس استعمال کرنا جو آپکی نیند میں خلل نہ ڈالے مثال کے طور پر اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ایسا ڈریس استعمال کرتے ہیں جس سے رات کو انکی نیند میں خلل آتا ہے سکون کی نیند سو نہیں سکتے اسیطرح رات کو سونے سے پہلے کوئی چیز نہ کھائیں اس سے مراد سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کوئی چیز کھائیں جو سونے تک آپ کے جسم پے بوجھ نہ رہے بلکہ سونے کے ٹائم تک آپ اسے ڈائی جیسٹ کر لیں 03.سونے سے پہلے پانی کا استعمال کم کرنا تا کہ رات کو سوتے ہوئے آپکی نیند میں خلل نہ آئے کیوں کہ اچھی صحت کا راز اچھی نیند ہے نیند پوری نہ ہو یا بندہ سوتے وقت اگر آرام دہ اپنے آپکو محسوس نہ کرے تو صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے صبح جلدی اٹھنا صحت کے لیے بہت اچھا ہے کیوں کہ صبح کی تازہ ہوا انسان کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس بات کا باخوبی آپکو پتا ہونا چاہیے پریشانیوں کو اپنے سے دور رکھنا انسان کے بس میں ہے کہ وہ اپنے آپکو کیسے مینج کرتا ہے اگر تو ہر وقت انسان غصے میں رہے تو بھی اسکی صحت پے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر حالات سے بندہ تنگ یو تو اسے چاہیے کے اپنے حالات کو درست کرنے کے لیے ایس جگہ کا انتخاب کرے جہاں اسے ذہنی اور جسمانی سکون ہو کیوں کہ یہ صحت پہ ڈائریکٹ اثر ڈالتا ہے اچھی غذائیں استعمال کرنا سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا کوشش کر کے قدرتی اجزا کو زیادہ ترجیع دینا صاف پانی کا استعمال کرنا تازہ ہوا کے اندر اپنے آپکو زیادہ لے کے جانا آلودگی والے ماحول سے اپنے آپکو بچانا یہ ساری چیزیں اچھی صحت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں