ہماری کامیابی کے مشکل راستے کیسے طے ہوں گئے

ہم جہاں جانا چاہتے ہیں وہاں کیسے جائیں گے؟

کاروباری ” حکمت عملی ایک ایسے ایکشن کا انتخاب ہے، جو ایک کمپنی آنے والے وقت میں ” کام کے طریقہ کار کے لئے اپناتی ہے۔ ایک مجرب نسخے کے طور پر ایک گھنٹے کی پانچ نکاتی حکمت عملی آپ کے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ ایک اچھی حکمت عملی کئی وجوہات کی بنا پر بہت اہم ہے۔

اچھی حکمت عملی آپ کو کام کے ایک مخصوص ایریا پر توجہ مرکوز کرواتی ہے خاص طور پر وہ سمت جس میں آپ اپنے ادارے کو لے کر جانا چاہتے ہیں۔

 ایک خاص حکمت عملی اپنا کر آپ اپنے مشن کے قریب تر چلے جاتے ہیں۔

حکمت عملی سے آپ اپنے ملازمین سے بہتر طریقے سے کام لے سکتے ہیں اور اپنے صارفین کی بہتر طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔

اپنے کاروبار کی ترقی کے لئے مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں

 اپنے کام کی جگہ کے ماحول کو بہتر بنائیں اور جدید ترین سہولیات سے خود کولیس کرنے کی کوشش کریں۔

 اپنے ملازمین کی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اٹھائیں۔

 اپنے ملازمین کی مالی حالت بہتر بنائیں۔ اپنے ادارے کی ترقی کے لئے بینکوں کے ساتھ مل کر مالیاتی پروگرام بنائیں۔

 اپنے ادارے کی مالی پوزیشن بہتر بنانے کے لئے بینکوں کی مالی معاونت حاصل کریں اور ادارے میں اپنے ملازمین کی شراکت داری کو بڑھا ئیں۔

 اپنے ملازمین کی استعداد کار بڑھائیں۔

 کسٹمرز میں مشہور اور مقبول ہونے کی کوشش کریں اور ان کو مختلف پیکجز پیش کریں تا کہ انہیں یقین آجائے کہ آپ کی پیشکش سب سے زیادہ اچھی ہے۔

ایک حکمت عملی کا سب سے آسان طریقہ کار یہ ہے کہ آپ اپنے کام کا ایک الگ ماحول بنائیں۔ کام کی ترتیب کی مثال یہ ہے کہ ایک مرتبہ آپ نے کام کا ایک طریقہ وضع کر لیا تو پھر اس کو آنے والے منصوبوں کے لئے معمولی سی ترمیم کے بعد نافذ الا عمل کر سکتے ہیں۔

اس طریقے کی چند ایک امکانی چیزیں یہ ہو سکتی ہیں۔

 بھرتی کے ذریعے ملازمین کی ایک با صلاحیت ٹیم بنائیں جو کمپنی کے مختلف شعبوں میں نام پیدا کر سکتی ہو۔

سپر اسٹار سیلز مین بھرتی کریں۔

اپنے ملازمین کے لئے بہترین قسم کے پیچ رکھیں جن میں اچھے کام پر بونس کمیشن ، پرکشش تنخواه تعریفی اسناد اور دیگر مراعات شامل ہوں۔

اپنے عملے کی تربیت کریں

آپ کے ادارے کی کامیابی کا دارو مدار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے عملے کی ان ہاؤس تربیت کا باقاعدگی سے بندوبست کریں۔ آپ نے شروع میں جو 5 تا 10 مسائل لکھے تھے اور آپ سمجھتے تھے کہ ان کے بر وقت حل سے آپ اپنی مشن اسٹیٹمنٹ پر عمل درآمد کر سکتے ہیں ۔ ان کی روشنی میں اب آپ ایک قابل عمل منصوبہ تشکیل دینے کے لئے بیٹھ جائیں ۔ ایسے منصوبے کے ساتھ سامنے آئیں جو آپ کی کمپنی کو مارکیٹ میں موجود دوسری کمپنیوں پر سبقت دلا سکتا ہو۔ ولیم آرتھر وارڈ نے کیا خوبصورت بات کی ہے : " ایک تجربہ کارکوہ پیما پہاڑ پر چڑھنے سے نہیں ڈرتا بلکہ وہ اس کے چیلنج سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ کیونکہ پہاڑ چڑھنے کے لئے بنائے گئے ہیں، مشکلات شکست دینے کے لئے پیدا کی گئی ہیں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے ۔“

اس ضمن میں سابق امریکی صدر آئزن ہاور نے کہا ہے  " اچھے لیڈرز ایک ویژن پیدا کرنے کے بعد اسے زبان دیتے ہیں پھر پورے جذبے سے اس ویژن پر چلتے ہیں اور جان جوکھوں میں ڈال کر اس پر عمل درآمد کرتے ہیں ۔"

ایک دفعہ آپ نے حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا تو اس کے فورا بعد اگلا کرنے والا کام ترجیحات کا تعین ہے۔ آپ اپنے ادارے کی ترقی کے لئے یہ اقدام کریں

 آپ اپنے منصوبے کے آغاز میں ایسے وربز (فعل) کا استعمال کریں جن میں یہ الفاظ آتے ہوں مکمل کریں ختم کریں تخلیق کریں، مجھے بریف کریں، وغیرہ۔

اپنے منصوبے کو قابل پیمائش بنائیں۔ آپ کی کارکردگی کی کوئی نہ کوئی جانچ ضرور ہونی چاہیے جس سے پتہ چل سکے کہ آپ کامیاب ہیں یا نہیں۔ اگر آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ کام کب ختم ہوگا تو پھر آپ یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے ابھی تک کتنا کام کر لیا ہے اور کتنا کام باقی ہے۔

اپنے کام کے خاتمے کی ایک تاریخ مقرر کریں۔ بڑے بڑے ادارے اپنے کام کی تکمیل کی تاریخ مقرر کر کے پھر اپنی تمام تر توجہ اس پر مرکوز کر لیتے ہیں۔ اس سے آپ کا ادارہ اپنی خود احتسابی کر سکتا ہے۔

اپنے کارکنوں کو ایک وقت میں صرف ایک کام سونپیں۔ سونپا گیا کام کارکن کی استعداد کار اور اس کی صلاحیت کے عین مطابق ہو۔ آپ ایک کارکن کو کام دے کر دوسرے سے اس کی رفتار اور تحمیل کی رپورٹ مت لیں ۔ جب آپ ایک کارکن کو کام سونپ دیں گے تو وہ ہر ممکن طریقے سے کام کرے گا اور اچھے نتائج حاصل کرے گا۔

ترجیحات

جب آپ اپنے ادارے کی ترقی کے لئے جامع منصوبہ بندی کرتے ہیں تو آپ اپنے بزنس کی ترجیح نمبر 1 اور 2 پر توجہ دیتے ہیں ( یہ اوپر دیئے گئے سوالات ہیں ) ۔

اس سے بہت زیادہ فرق پڑ سکتا ہے۔


ء1990 کی دھائی میں مجھے فرینکلن کو وی کی کمپنی میں خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا۔ میں نے وہاں تربیت حاصل کرنے والے لوگوں کو موثر بنے میں مدد کی ۔ میں نے وہاں سب سے اہم مسئلہ یہ دیکھا کہ لوگوں کو اپنے ایک ہفتے ، پندرہ دن کے پلین بنانے کا طریقہ نہیں آتا تھا اور انہیں یہ پتہ نہیں چلتا تھا کہ کس طرح اپنا وقت کار آمد طریقے سے گزاریں۔ چنانچہ ایک گھنٹے کا منصوبہ آپ کو اپنا بزنس پلان بنانے میں مدد دیتا ہے جو کہ ابھی تک آپ کے ذہن میں واضحنہیں ہوتا ( جو کا لہون )۔

ترجیحات مقرر کرنے کی مد میں اسٹیفن کو وی کا کہنا ہے : ” یہ اہم بات نہیں کہ آپ اپنے شیڈول میں شامل کس چیز کو پہلے ترجیح دیتے ہیں ، اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا شیڈول کیسے بناتے ہیں ۔"

اسی طرح فرینکلن کو وی کا کہنا ہے : ” آپ محض ٹائم مینجر نہ نہیں بلکہ ترجیح کے تعین کے منیجر ہیں ۔"

ایک گھنٹے کی منصوبہ بندی آپ کے کام کو پیچیدہ نہیں بناتی بلکہ آسان بناتی ہے۔ اس میں طویل مدت منصوبہ ، جس میں آپ کا ویژن اور مشن شامل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد وسط مدتی منصوبہ جس میں آپ اپنے مقاصد کا تعین کرتے ہیں اور قلیل المدتی منصوبہ جس میں کون سا کام کون کرے گا ، پیش کرتے ہیں۔ اپنے منصوبے کو صحیح سمت میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس پر ایمانداری سے عمل کرتے رہیں۔ ایک وقعہ جب آپ اپنے ویژن ، مشن ، اقدار اور مقاصد کے مطابق اپنا پلان بنالیں تو پھر وقتا فوقتا اس کی درستگی پر کام کرتے رہیں ۔ اس دوران اپنی ترجیحات کو دیکھتے رہیں اور ان کا از سر نو عین کرتے رہیں۔ اس سے آپ کی کمپنی یا ادارے کے کام میں تیزی اور کار کردگی میں بہتری آئے گی ۔ اگر آپ کم وقت میں زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں تو فوری طور اپنے ترقی کے پلان میں ایک ایکشن پلان کو شامل کر لیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے کاروباری پلان کے ساتھ ہر فرد کے ذاتی کام کو بھی منسلک کریں ۔ یعنی کون سے کرتا ہے؟ ہر خاتمے کی کیا تاریخ ہے؟ جب آپ سا کام کے کرتا ہے؟ ہر ایک کام خاتمے کی کیا تاریخ ہے؟ جب آپ کسی کو اس کی ذمہ داری کا احساس دلا دیتے ہیں تو پھر وہ شخص ہاتی لوگوں سے الگ ہو کر کام میں دلچسپی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایک گھنٹے کے ایکشن پلان کا ایک اور فائدہ بھی ہے کہ اس طرح آپ کے سامنے چلنے والے پروجیکٹ کا وہ پہلو بھی آجاتا ہے جس میں آپ کو کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ ایک گھنٹے کی پلاننگ میں اپنے مقاصد واضح کر دیتے ہیں اور اس کے بعد آپ کے ادارے کے کارکنان اپنے اپنے مخصوص کاموں میں لگ جاتے ہیں ۔ آپ کا کام صرف یہ رہ جاتا ہے کہ آپ وقتاً فوقتاً چیزوں کو چیک کرتے رہیں ۔

ایکشن پلان منیجرز کا کام آسان کر دیتا ہے کہ وہ ایکشن پلان کے مطابق اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ مختصر اور عام فہم ہوتا ہے لہذا آپ اس میں اپنی تمام ٹیم یعنی منیجر سے لیکر ایک ادنی کا رکن تک کو میٹنگ میں بلا سکتے ہیں کیونکہ آپ کے کارکنان جان چکے ہوتے ہیں کہ یہ نشست بھی نہیں ہوگی اور وہ منصوبہ جس پر بات کی جارہی ہے بھی ، انتہائی آسان ہے۔

*************

Comments

Popular Posts

اچھی صحت کے راز اچھی صحت کے بارے میں میں آج آپکو کچھ ٹیپس بتاتا ہوں جو آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں 01.رات کو جلدی سونا. 02.رات کو سونے سے پہلے ایسا لباس استعمال کرنا جو آپکی نیند میں خلل نہ ڈالے مثال کے طور پر اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ایسا ڈریس استعمال کرتے ہیں جس سے رات کو انکی نیند میں خلل آتا ہے سکون کی نیند سو نہیں سکتے اسیطرح رات کو سونے سے پہلے کوئی چیز نہ کھائیں اس سے مراد سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کوئی چیز کھائیں جو سونے تک آپ کے جسم پے بوجھ نہ رہے بلکہ سونے کے ٹائم تک آپ اسے ڈائی جیسٹ کر لیں 03.سونے سے پہلے پانی کا استعمال کم کرنا تا کہ رات کو سوتے ہوئے آپکی نیند میں خلل نہ آئے کیوں کہ اچھی صحت کا راز اچھی نیند ہے نیند پوری نہ ہو یا بندہ سوتے وقت اگر آرام دہ اپنے آپکو محسوس نہ کرے تو صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے صبح جلدی اٹھنا صحت کے لیے بہت اچھا ہے کیوں کہ صبح کی تازہ ہوا انسان کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس بات کا باخوبی آپکو پتا ہونا چاہیے پریشانیوں کو اپنے سے دور رکھنا انسان کے بس میں ہے کہ وہ اپنے آپکو کیسے مینج کرتا ہے اگر تو ہر وقت انسان غصے میں رہے تو بھی اسکی صحت پے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر حالات سے بندہ تنگ یو تو اسے چاہیے کے اپنے حالات کو درست کرنے کے لیے ایس جگہ کا انتخاب کرے جہاں اسے ذہنی اور جسمانی سکون ہو کیوں کہ یہ صحت پہ ڈائریکٹ اثر ڈالتا ہے اچھی غذائیں استعمال کرنا سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا کوشش کر کے قدرتی اجزا کو زیادہ ترجیع دینا صاف پانی کا استعمال کرنا تازہ ہوا کے اندر اپنے آپکو زیادہ لے کے جانا آلودگی والے ماحول سے اپنے آپکو بچانا یہ ساری چیزیں اچھی صحت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں