کامیابی کے لیے ایسی چیزوں کا تعین جن سے کامیابی یقینی ہو جائے
ہم کہاں کھڑے ہیں؟
کاروبار کے روایتی طریقے کا مطالعہ ہمیں یہ بتاتاہےکہ ایسے (روایتی) اداروں کی ان پٹ اور آؤٹ پٹ میں ہمیشہ تضاد پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے وہ ترقی نہیں کر پاتے ۔ اس مسئلے کے حل کے لئے آپ دس منٹ کی نشست رکھیں۔ اس دوران آپ نے یہ تعین کرنا ہے کہ آپ کے ادارے کمپنی کے اہم مسائل کیا کیا ہیں؟ اگر اسی بات کو دوسرے الفاظ میں بیان کیا جائے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں اگر آپ اپنے ادارے کے 20 فیصد اہم مسائل کا درستگی سے تعین کر لیں جو مستقبل میں آپ کے ادارے کی 80 فیصد ترقی کا باعث بن سکتے ہوں تو سمجھ جائیں کہ آپ کامیابی کی بنیاد رکھ چکے ہیں ۔ ان میں فیصد مسائل کے تعین کے بعد آپ ترتیب وار ان کا حل لکھتے جائیں ۔ آ پ کو چاہیے کہ آپ
اپنی فہرست سے پانچ سے دس ایسے مسائل کا انتخاب کریں جن کے حل سے ادارہ ترقی کر سکتا ہے۔
پانچ سے دس مسائل لکھنے کے بعد ان کو اہمیت کے لحاظ سے ترتیب دیں۔
فہرست کے مطابق سب سے اہم مسئلے پر غور شروع کریں۔ اسکے سلجھاؤ کا طریقہ سوچیں اور اپنی فہرست سنبھال کر رکھیں کیونکہ یہ فہرست آپ کے بہت جلد کام آئے گی۔
اس سلسلے میں مصنف جم کولنز کا کہنا ہے : " اصل قیادت ویژن پیش کرنے سے شروع نہیں ہوتی بلکہ یہ لوگوں کو مشکلات سے ٹکرانے کے لئے کمر بستہ کرتی ہے۔ لوگوں کو کام پر تیار کرنے کا بنیادی طریقہ یہ ہے کہ انہیں تلخ حقائق بھولنے پر آمادہ کر لیا جائے اور انہیں یقین دلایا جائے کہ ان سے بہتر کوئی نہیں ۔
اسٹیفن آرکو وی کا کہنا ہے : ” بہت سے کاروباری لوگ. ( ان کے سمیت جو آپ کے مقابلے میں ہوں ) منصوبہ بندی کے لئے زیادہ وقت نہیں لیتے اور یہی ان کی بنیادی کمزوری ہوتی ہے۔ ان حالات میں آپ کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ آپ اپنی مختصر حکمت عملی کو کام میں لائیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک جامع اور بڑے منصوبے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے اور اتنا وقت کس کے پاس ہے۔ ایک گھنٹہ کی منصوبہ سازی کا پروگرام آپ کا بہت سا وقت بچاتا ہے۔ اس تناظر میں یہ آپ کے طویل المعیاد منصوبے کو آئینے کی طرح آپ کے سامنے نمایاں کر دیتا ہے۔"
آپ نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے ان چیزوں پر توجہ دینی ہے۔
آپ کے پاس دستیاب انسانی وسائل؟
آپ کی ٹیم کی جسمانی صلاحیت و مہارت؟
آپ کے پاس دستیاب مالی وسائل؟
آپ اپنے کاروبار میں مزید کتنی جدت لا سکتے ہیں؟
مارکیٹنگ کے شعبے میں کون کیا کام کرے گا؟
آپ کے ادارے میں پیداوار اور سامان کی فراہمی کا کیا نظام ہوگا ؟
منافع کتنا ہوگا اور آپ کی ضروریات کیا ہوں گی؟
آپ کی سماجی ذمہ داریاں کیا کیا ہوں گی؟
آپ مسائل کو کس حکمت عملی کے تحت حل کریں گے؟
ادارے میں کام کے دوران ہر کارکن کی کیا ذمہ داری ہوگی؟
***********
Comments
Post a Comment