کاروبار شروع کرنے کا آسان طریقہ

 ایک سمپل کاروباری پلان 

ABC Pizza's Plan for Growth

ویژن

ہر سال 25 فیصد منافع بڑھاتے ہوئے پیزا کے قومی سطح پر مقبول ترین اور مشہور سپلا ئیر بننا ۔

مشن

دنیا میں نا قابل فراموش کھانے متعارف کروانا ۔

اقدار

سچائی ، ایمانداری ، مثبت رویہ ، عظمت ، ٹیم ورک ، ، خدمت خلق اور کسٹمر کا غیر متزلزل اعتماد حاصل کرتے ہوئے اپنے کاروبار کو ترقی دینا

مقاصد

ہر سال کسٹمرز کے اعتماد کو دس فیصد بڑھانا۔

 اپنے ملازمین کے اعتماد میں ایک سال میں دس فیصد اضافہ کرنا۔

اپنی کمپنی میں مستقبل کے مزید 10 بہترین قائدین کا اضافہ کرنا۔

حکمت عملی کی مثال

ملازمین کے اعتماد میں اضافہ کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ، ان کے کام کی فیڈ بیک دینا اور ان کے اچھے کاموں پر خراج تحسین پیش کرنا ۔

انسانی وسائل میں بہتری لانا

ادارے کی بھرتی کے طریقہ کار میں مزید بہتری لانا تا که بهترین انسانی اقدار کی حامل اور انسانی عزت وقار کو اہمیت دینے والی ٹیم کو تشکیل دیا جا سکے اور اس کی تربیت کے بعد بہترین لوگوں کو ٹھیک جگہ پر لگانا۔

مارکیٹنگ اور فروخت کی حکمت عملی

ادارے کی مارکیٹنگ اور فروخت میں مزید تیزی لانے کے لئے مارکیٹ میں ان لوگوں سے قریبی تعلقات استوار کرنا جو ہمارے ادارے کی مارکیٹنگ اور امیج میں اضافہ کر سکتے ہوں اور مارکیٹ میں لوگوں کا ایک ایسا نیٹ ورک بنانا جو ہماری مستقبل کی مارکیٹنگ میں اضافہ کر سکتا ہو۔

ترجیحات تشکیل دینے کا طریقہ

اپنی کمپنی کے چھ بزنس یونٹس کی ٹیموں کے ساتھ ملاقات جو کہ 12 مارچ سے پہلے کرنی ہے اور ان کو اپنا ویژن مشن ، اور اقدار تفصیل سے بتانے ہیں۔

اس سلسلے میں کرنے والے کام

مس نوشی نے 31 جنوری تک ملاقاتوں کی تاریخ طے کرنی ہیں۔

مسٹر سلیمان نے 31 جنوری تک ان تمام ملاقاتوں کے اہم نکات بنانے ہیں۔

اسیطرح 15 فروری سے ٹرائل شروع ہو گا۔

کامران نے 15 فروری تک بھرتی کی نئی ویب سائٹ لانچ کرنی ہے۔

 ویب سائٹ پر مسٹر امجد کے خیالات 31 جنوری تک لینے ہیں۔

بنیادی بیٹا سائٹ تیمور نے 31 جنوری تک بنانی ہے۔

 بیٹا سائٹ 28 فروری تک دستیاب ہو۔

 مارچ تک اس کا فیڈ بیک مل جائے۔

 تیمور اور کامران نے مل کر ویژن پر کام کرنا ہے۔

 سائٹ 15 اپریل تک اپریٹنگ حالت میں آجانی چاہیے۔

خلاصه

 کتاب دی ون آور پلان فار گروتھ ہمارے خیالات کے محور کو ایک چھوٹے سے کاغذ پر لاتی ہے۔ اس چھوٹے سے کاغذ پر نہ صرف ہماری کا روباری سوچ آتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی ایک کمپنی کے وہ تمام کارکنان اپنی تمام تر ذہنی صلاحیتوں کے ساتھ اور پورے جوش و ولولے سے آجاتے ہیں جنہیں بڑے بڑے کاروباری اداروں میں ایک پیچ پر لانا ممکن نہیں ہوتا کیونکہ روایتی بڑے اداروں میں صرف منیجر اور ایگزیکٹیو لیول کے لوگ ہی بزنس پلان پر بحث ، مباحثہ کرتے ہیں جبکہ بزنس پلان پر عمل کرنے والے لوگوں کا ایسے منصوبوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا ۔ یہی چیز آگے چل کر ایسے اداروں کے لئے مضر ثابت ہوتی ہے۔ ایک کمپنی کو چلانا کسی ایک آدمی کے بس کی بات نہیں یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور جب تمام لوگ ایک پیج پر ہوں تو کام کی رفتار تیز ہوتی ہے اور لوگ اپنی بھر پور صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ روایتی کاروباری کمپنیوں میں اکثر لوگ اپنی صلاحیتوں کا اظہار صرف اس لئے نہیں کر پاتے کہ انہیں آزادی سے کام کرنے نہیں دیا جاتا اور بلا وجہ روک ٹوک ہوتی رہتی ہے۔ اس ایک گھنٹے کی منصوبہ بندی کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں ایکشن پلان کے مطابق ہر کارکن اپنے اپنے دائرہ کار میں آزاد ہوتا ہے۔ کمپنی کی ہر برانچ اپنے اپنے کام کی رپورٹ چیف ایگزیکٹیو تک پہنچا رہی ہوتی ہے اور چیف ایگزیکٹیو جہاں مناسب سمجھے، انہیں بریف کرتا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو ان کی ضروریات پوری کرتا ہے ۔ یوں ادارہ ایک مستعد انجن کی صورت میں چل پڑتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں دی ون آور پلان فار گروتھ دنیا کی بڑی بڑی کاروباری و مالیاتی کمپنیوں کے مطالعہ کے بعد لکھی جانے والی کتاب ہے جس کے اندر کامیابی کے موتی پروئے ہوئے ہیں۔

*****

Comments

Popular Posts

اچھی صحت کے راز اچھی صحت کے بارے میں میں آج آپکو کچھ ٹیپس بتاتا ہوں جو آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں 01.رات کو جلدی سونا. 02.رات کو سونے سے پہلے ایسا لباس استعمال کرنا جو آپکی نیند میں خلل نہ ڈالے مثال کے طور پر اکثر ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ایسا ڈریس استعمال کرتے ہیں جس سے رات کو انکی نیند میں خلل آتا ہے سکون کی نیند سو نہیں سکتے اسیطرح رات کو سونے سے پہلے کوئی چیز نہ کھائیں اس سے مراد سونے سے کم از کم تین گھنٹے پہلے کوئی چیز کھائیں جو سونے تک آپ کے جسم پے بوجھ نہ رہے بلکہ سونے کے ٹائم تک آپ اسے ڈائی جیسٹ کر لیں 03.سونے سے پہلے پانی کا استعمال کم کرنا تا کہ رات کو سوتے ہوئے آپکی نیند میں خلل نہ آئے کیوں کہ اچھی صحت کا راز اچھی نیند ہے نیند پوری نہ ہو یا بندہ سوتے وقت اگر آرام دہ اپنے آپکو محسوس نہ کرے تو صحت کی خرابی کا باعث بنتا ہے صبح جلدی اٹھنا صحت کے لیے بہت اچھا ہے کیوں کہ صبح کی تازہ ہوا انسان کی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے اس لیے اس بات کا باخوبی آپکو پتا ہونا چاہیے پریشانیوں کو اپنے سے دور رکھنا انسان کے بس میں ہے کہ وہ اپنے آپکو کیسے مینج کرتا ہے اگر تو ہر وقت انسان غصے میں رہے تو بھی اسکی صحت پے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اگر حالات سے بندہ تنگ یو تو اسے چاہیے کے اپنے حالات کو درست کرنے کے لیے ایس جگہ کا انتخاب کرے جہاں اسے ذہنی اور جسمانی سکون ہو کیوں کہ یہ صحت پہ ڈائریکٹ اثر ڈالتا ہے اچھی غذائیں استعمال کرنا سبزیوں کا استعمال زیادہ کرنا کوشش کر کے قدرتی اجزا کو زیادہ ترجیع دینا صاف پانی کا استعمال کرنا تازہ ہوا کے اندر اپنے آپکو زیادہ لے کے جانا آلودگی والے ماحول سے اپنے آپکو بچانا یہ ساری چیزیں اچھی صحت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں