تھوڑے وقت میں بہترین منصوںہ بندی کیسے ممکن ہے
ایک روایتی کا روبار کی منصوبہ بندی تھکا دینے والا عمل ہوتا ہے اور کم مدت میں تو صرف گرد ہی جھاڑی جاسکتی ہے۔ اس کے برعکس آپ اپنی ٹیم کو صرف ایک گھنٹے کی منصوبہ بندی پر لگا کر حیرت انگیز نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ ایک گھنٹے کی منصوبہ بندی تین بنیادی سوالات کے ارد گرد گھومتی ہے جو اوپر بیان کر دیئے گئے ہیں ، جب کہ منصوبہ بندی سے عاری کمپنیاں ان پانچ وجوہات کی بنا پر کامیابی سے محروم رہ جاتی ہیں۔
ایک پروجیکٹ کی منصوبہ بندی کرتے وقت مسلسل میٹنگز کی وجہ سے بڑے بڑے ڈاکومنٹ بنتے ہیں، جن میں صرف کا غذات کا پیٹ بھرا جاتا ہے۔
پروجیکٹ پر اصل کام کرنے والے لوگ نہ ختم ہونے والی منصوبہ بندی کی نشستوں کو محض وقت کا ضیاع سمجھتے ہیں۔ وہ ہر قسم کی منصوبہ بندی کو وقت برباد کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔
جب آپ کی منصوبہ بندی میں صرف چند گنے چنے لوگ ہی حصہ لیں گے تو کام کرنے والے کا رکن اس کو بڑے لوگوں کا کھیل سمجھ کر اس میں دلچسپی نہیں لیں گے۔ روایتی منصوبہ بندی کے نتیجے میں بہت سے کاغذات وجود میں آجاتے ہیں جو اکثر بے معنی ہوتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ کا غذات شیلف میں رکھ دیئے جاتے ہیں جہاں ان کا مقدر گرد میں اٹارہ جانا ہوتا ہے۔
بہت سے پیچیدہ منصوبے قابل عمل نہیں ہوتے اور ان سے ادارے کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
مشکلات سے بچنے کا طریقہ
ان مشکلات سے بچنے کے لئے آگے بڑھنے کا ایک اچھا اور آسان طریقہ بھی ہے۔ آپ ایسی منصوبہ سازی کریں جو صاف ستھری ، آسان اور سمجھ میں آنی والی ہو اور جس میں وہ لوگ بھی حصہ لے سکیں جو اصل میں آپ کی منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہوں ۔ بجائے اس کے ، کہ آپ کا غذات کے انبار لگا کر دوسروں کو بھی پریشان کریں اور خود بھی پریشان ہوں اپنی تمام تر منصو بہ بندی کو صرف ایک کاغذ تک محدود کر لیں ۔ منصوبے کی جزئیات پر توجہ دینے کی بجائے صرف چند اہم اور بنیادی امور پر توجہ دیں۔
آپ اپنے طویل المیعاد منصوبے پر غور و خوض کے لئے 25 منٹ مقرر کریں۔ اور یہ وقت بنیادی چار عناصر ویژن پشن ، اقدار اور مقاصد کے لئے وقف کریں۔
اگلے دس منٹ یہ جانے میں لگائیں کہ اس وقت آپ کی کمپنی کی موجودہ پوزیشن کیا ہے، اور کون کی مشکلات ہیں جو آپ کے خیال میں آپ کی ترقی کے راستے میں آڑے آئیں گی اور اگر وہ مشکلات حل ہو جائیں تو آپ با آسانی آگے بڑھ سکیں گے۔ اب آپ پہلے ان کاموں پر توجہ دیں جن کے کرنے سے آپ اپنے ادارے کی کار کردگی پر بہت بڑا فرق ڈال سکتے ہیں۔
منصوبہ بندی کے آخری حصے میں اپنی حکمت عملی اور ترجیحات واضح کریں جن کو بروئے کار لا کر آپ کا میابی کی پڑی پر چلیں گے۔ اس مرحلے میں یہ طے کریں کہ کون سا کام کون کرے گا۔
★★★★★
Comments
Post a Comment